بنگلورو: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے آئی سی سی کے 174 ملین امریکی ڈالرز بچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممبئی اور کولمبو کے ٹکٹ میں ابتدائی طور پر 10 سے 60 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور بڑے میچ کے باعث کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026ء میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
بنگلادیش کی باضابطہ درخواست، پاکستان بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ کا میچ کھیلےگا، حکومت کا اعلان
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو 15 فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


