تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کیا قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے؟

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سُپر 12 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنگ جاری ہے اب تک گروپ 2 میں بھارت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ پاکستانی ٹیم اگر مگر کی صورت حال سے دوچار ہے۔

لیکن اب بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے کیوںکہ اب بھی گروپ 2 کی چھ ٹیمیں ٹیمیں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کررہی ہیں۔

آئیے ایک بار ٹیم ان چھ ٹیم کی حالت پر روشنی ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ پاکستان اب بھی سیمی فائنل تک کس طرح رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کون سی ٹیم اس وقت سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے؟

بھارت اپنے ابتدائی دو میچز میں جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے اور سیمی فائنل میں‌ کوالیفائی کرنے کے لیے اس کی پوزیشن مضبوط ہے۔

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث کوئی نتیجہ نہ آنے کی وجہ سے دونوں ٹیمیں بھارت سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہیں جب کہ انہیں تین میچ کھیلنا ہیں، جس سے پوائنٹس ٹیبل میں بڑی تبدیلی کے امکانات ہوجود ہیں۔

پاکستان کے خلاف زمبابوے کی شاندار جیت نے انہیں ایک سنہرا موقع فراہم کیا ہے، لیکن زمبابوے کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے  اب بھی کم از کم دو میچز جیتنے کی ضرورت ہوگی۔

جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف 104 رنز کی جیت کے نتیجے میں جنوبی افریقہ کو غیر معمولی رن ریٹ کی بدولت زمبابوے پر برتری حاصل ہے۔

گروپ میں ہر ٹیم دو دو میچ کھیل چکی ہیں جس کے بعد بھارت چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، جنوبی افریقا اور زمبابوے تین ، تین پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری جبکہ بنگلہ دیش دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کا اب تک کوئی پوائنٹ نہیں۔

پاکستان ٹیم کی پوزشن۔۔۔

بھارت اور زمبابوے کے خلاف میچوں کی آخری گیند پر ہونے والی دو شکستوں نے پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ٹیم کو اب باقی کے سارے میچز بہترین رن ریٹ سے جیتنا ہے۔

قومی ٹیم کے فائنل فور میں پہنچنے کا امکان کم ہے لیکن ناممکن نہیں۔بابر اعظم الیون کے لیے پہلا ٹاسک اپنے باقی تینوں میچز جیتنا ہے، جس کا آغاز کل نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا، پھر جمعرات 3 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آخر میں اتوار 6 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔

تاہم یہ پاکستان کے ہاتھ میں نہیں لیکن اگر زمبابوے یا جنوبی افریقہ میں سے کوئی بھی ٹیم اپنے بقیہ تین میچوں میں سے دو بھی جیت جاتی ہیں تو وہ چھ سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کو مشکل بنادےگی۔

اس لیے اب پاکستان کی ٹاپ فور تک رسائی کیلئے مداحوں کو ٹیم کی جیت کے ساتھ دیگر ٹیموں کے ہارنے کی دعا کرنی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -