اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(15 فروری 2026): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہوگا، روایتی حریفوں نے ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری کرلی۔

پاکستان روایتی حریف پرجھپٹنے کیلئے تیار ہے، میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا، گرین شرٹس نے اس بڑے مقابلے سے پہلے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مکمل اور بھرپور پریکٹس کی ہے۔

بڑے میچ کے لیے گرین شرٹس نے لگاتار دوسرے دن بھی بھرپور پریکٹس کی، بھارتی ٹیم نے بھی پریماداسا اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کیا، سوریا کمار یادو نے عثمان طارق سے نمٹنے کے لیے ان ہی کے انداز میں بولنگ کی۔

تاہم کولمبو کے غیر یقینی اور بدلتے موسم کی وجہ سے پاک بھارت کے اس سنسنی خیز مقابلے کے متاثر ہونے کا امکان بھی موجود ہے، محکمہ موسمیات کے نمائندے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کولمبو میں آج بادل چھائے رہیں گے لیکن ممکنہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

دونوں روایتی حریفوں کے اس ہائی وولٹیج مقابلے کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کولمبو میں بڑے میچ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کولمبو میں پاکستانی مداح بے حد پر جوش ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں