تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مجھے یقین ہے یہ ورلڈ کپ ہمارا ہے، شعیب اختر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے فائنل سے قبل دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شاداب نے لاجواب کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اکیلے میچ کا پانسہ پلٹ دینے والے کھلاڑی ہیں۔

مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل سے پہلے میلبرن میں بادلوں نے انٹری دے دی  اور تیز بارش تھم چکی ہے اور اس وقت ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح بارش ہوگی دوپہر کے بعد بادل چھٹ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش زیادہ سے زیادہ بیس ملی میٹر ہوسکتی ہے فائنل مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ بارش کی پیشگوئی پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی گئی ہے اتوار کو بارش کی صورت میں میچ ادھورا رہ جائے تو میچ اگلے روز یعنی پیر کو مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بارش کی پیشگوئی، میچ کے قوانین میں تبدیلی

ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے بارش کی صورت میں اگلے روز یعنی ریزرو ڈے پر مقابلہ 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

ریزرو ڈے میں بھی میچ ممکن نہ ہوسکا تو دونوں ٹیمیں ٹرافی شیئر کریں گی۔

Comments

- Advertisement -