تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹی20 ورلڈکپ: گروپ 1 میں اگر مگر کا کھیل شروع

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سپر 12 مرحلے پر گروپ 1 میں دلچسپ صورتحال ہے کیونکہ ابھی تک کوئی ٹیم بھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی نہیں کرسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ اپنے چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے لیکن اسے ابھی تک سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ آسٹریلیا 4 میچوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ بھی 4 میچ کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

اگرچہ آسٹریلیا نے یہ میچ جیت کر بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے لیکن ابھی اس گروپ سے کوئی بھی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کرسکی ہے۔

آسٹریلیا اپنے آخری گروپ میچ ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کرے گی جبکہ جنوبی افریقہ اپنے آخری میچ میں ٹورنامنٹ کے فیورٹ انگلینڈ سے نبردآزماہوگا، اگر یہ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیت لیتی ہیں تو پوائنٹس ٹیبل پر تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم آگے جائے گی؟

تو اس صورتحال میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیوزی لینڈ جیتا تو بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے

دوسری جانب اگر آسٹریلیا ویسٹ انڈیز سے ہار جائے اور انگلینڈ جنوبی افریقا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر آسٹریلیا کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیمی فائنل تک رسائی ہوجائے گی، لیکن اگر جنوبی افریقا انگلینڈ کو ہرا دے اور ویسٹ انڈیز بھی آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کردے تو پھر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ اگلے مرحلے میں پہنچ جائیں گی۔

آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز سے جیت اور جنوبی افریقا کی انگلینڈ سے ہار کی صورت میں بھی انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی، آسٹریلیا کی فتح کی صورت میں پروٹیز کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

گروپ 1 سے سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اپنے پانچوں میچ کھیل چکی ہیں البتہ ویسٹ انڈیز کو اپنا آخری میچ آسٹریلیا سے کھیلنا ہے اور اس میچ سے جنوبی افریقہ کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

پاکستان بھی گروپ 1 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے کیونکہ سیمی فائنل میں پاکستان نے گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر موجود دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلنا ہے۔ ممکنہ طور پر یہ آسٹریلیا یا جنوبی افریقہ کی ٹیم ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -