تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بابراعظم کو کونسا بھارتی بولر آؤٹ کرے گا؟ حیران کن پیشگوئی

سابق انڈین بلے باز سریش رائنا کا خیال ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں ہونے والے ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے پاک بھارت میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کریں گے۔

میگا ایونٹ کے میچ سے قبل پاک بھارت ٹیموں سے متعلق شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بات کررہا ہے تو کسی کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سریش رائنا نے بابراعظم کی تعریف کی اور ساتھ ہی پیشگوئی کی وہ ارشدیپ سنگھ کی گیند پر آوٹ ہو سکتے ہیں۔

T20 World Cup: Raina predicts Arshdeep will get Babar out

انہوں نے کہا کہ وہ [بابر] اچھے کپتان اور واقعی اچھے کرکٹر ہیں وہ اپنی ٹیم کے لیے بہت اچھا کھیل رہے ہیں لیکن امید ہے کہ جب وہ ہمارے خلاف کھیلنے کے لیے آئیں گے تو ارشدیپ سنگھ اسے آؤٹ کریں گے۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو، سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت ماہرینِ کرکٹ خیال کررہے ہیں کہ پاک بھارت میچ میں بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کے ساتھ ساتھ گرین شرٹس کا پیس اٹیک خطرناک ثابت ہو گا۔

کپل دیو نے کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت کے ایونٹ میں جیتنے کے امکانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ کپل دیو کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ کیا وہ ٹاپ فور میں جگہ بناسکتے ہیں اور مجھے ان کے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی فکر ہے تب ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -