تازہ ترین

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

غیر قانونی افغان باشندے پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد : غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں...

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

لندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

ویڈیو: انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کپتان رو پڑے

ایڈیلیڈ: ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کپتان روہت شرما کی نم آنکھوں والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز کے میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو  انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو ایک بھی وکٹ نہ لینے پر شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، ساتھ ہی کپتان کی کارکردگی پر بھی شائقین نے سوال اٹھاتے ہوئے ان پر تنقید کی ہے۔

انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ڈگ آؤٹ میں آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ روہت شرما کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے اور انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نےکپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز کی 170 رنز کی شراکت داری کی بدولت با آسانی پورا کرلیا۔

Comments

- Advertisement -