جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

بھارتی اسٹیڈیم میں بچ جانے والی کولڈ ڈرنکس شائقین کو پلائی جانے لگیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسٹیڈیم میں مبینہ طور پر بچ جانے والی کولڈ ڈرنکس شائقین کو پلائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز میں دہلی کے اسٹیڈیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو دوبارہ استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں گلاس میں بچی ہوئی کولڈ ڈرنکس کو بوتلوں میں واپس ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ مشروبات اگلے میچ میں دوبارہ فروخت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

صارفین نے اس عمل کو صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے حفظان صحت کے معیار پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ابھی تک اس بارے میں اسٹیڈیم حکام، ڈی ڈی سی اے، بی سی سی آئی یا مشروب ساز کمپنی کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے معاملے کی حقیقت واضح ہو سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں