ٹی20ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 97رنز کا ہدف باآسانی 14ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ راجاپکسے42 اور اوشکافرنینڈو 30رنزبناکر نمایاں رہے۔
روبین، برنارڈ اور جوناتھن اسمٹ1،1وکٹ لےسکے۔
سری لنکاکی دعوت پر نمیبیا96رنز پر ڈھیرہوئی تھی۔ کریگ ولیمز29 اور ایرازمس20رنز بناسکےتھے۔
سری لنکن بولرز نےشانداربولنگ کا مظاہرہ کیا اور حریف بیٹنگ لائن کو شروع سے ہی دباؤ میں رکھا ہے۔ تھیکشانا نے3، ہسارانگا اور کمارا نے2،2وکٹیں لیں۔