پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سری لنکا نے آئرلینڈ کو ہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میزبان سری لنکا نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے 163 رنز کے جواب میں پوری آئرش ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہیری ٹیکٹر 40 اور راس اڈائر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بیٹر خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکا۔

May be an image of text that says "120 ICC MEN'ST20 WORLDCUP WORLDO INDIA& INDIA&SRILANKA2026 026 IFS.O 养 LANK SRI LANKA WIN BY 20 RUNS 163/6 20 OVERS 143 19.5 OVERS ሂቃ"

اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس میں کمنڈو مینڈس نے 19 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو مستحکم کیا جب کہ کوشال مینڈس 43گیندوں پر 56نز بناکر نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوکریل اور بیری مکارتھی نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ گیرتھ ڈیلا نے اور مارک اڈائر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں