The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سری لنکن بولر کی وین ڈر ڈوسن کیخلاف انوکھی اپیل

ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ سپر 12 کے میچز کے دوران سری لنکن فاسٹ بولر لوہیرا کمارا نے جنوبی افریقی بلے باز وین ڈر ڈوسن کے خلاف انوکھے انداز میں اپیل کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے خلیجی ریاست عمان اور متحدہ عرب امارات میں جاری ہے، ورلڈ کپ کا 25واں میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں کھیلا جارہا ہے، جس میں سری لنکن گیند باز کی انوکھے انداز میں اپیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کردہ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ سری لنکن بولر لوہیرا کمارا نے جنوبی افریقی بلے باز وین ڈر ڈوسن کو اسٹمپ آؤٹ کرنے کےلیے وکٹ پر گیند پھینک کر ماری لیکن بال بلے سے ٹکرا کر رک گئی۔

بلے باز وکٹ کے بلکل سامنے کھڑا تھا جس کے باعث وہ اچانک اپنا بلّا گیند کے سامنے لے آئے، یہ منظر دیکھنے کے باوجود گیند باز نے ایمپائر سے اپیل کی تاہم ایمپائر نے اپیل پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

میچ کے دوران لڑنے پر دو کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی
واضح رہے کہ سری لنکا کے لہیرو کمارا پر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میچ کے دوران بنگلادیشی کھلاڑی سے لڑنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ ‏عائد کیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں