شارجہ: جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر نے دو چھکے لگا کر سری لنکا سے یقینی فتح چھین لی۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ نے 143 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر نے 13 گیندوں پر 23 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ربادا 7 گیندوں پر 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا ڈی سلوا نے تین اور چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاتھم نسانکا نے 72 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لیگ اسپنر تبریز شمسی اور پریٹوریئس نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں پروٹیز اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ہینرک کلاسن کی جگہ کوئنٹن ڈی کوک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جنوبی افریقا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ٹیمبا بووما(کپتان)، رضا ہینڈرکس، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک ، ڈیوڈ ملر، ڈوین پریٹوریس، کیشو مہاراج، کیگسو ربادا، اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان میچ: ہزاروں افراد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل، آئی سی سی پریشان
سری لنکا پلیئنگ الیون میں کوسل پریرا (وکٹ کیپر)، پاتھم نسانکا، چاریت اسلانکا، اویشکا فرنانڈو، بھانوکا راجا پاکسے، داسون شناکا (کپتان)، چمیکا کرونارتنے، وانندو ہاسارنگا، دشمنت چمیرا، لاہیرو کمارا اور بنورا فرنانڈو شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی امید برقرار رہی گی۔