ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
کولمبو میں طوفانی بارش کی وجہ سے میچ کا صرف ٹاس ہی ممکن ہوسکا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا سپر 8 میں دوسرا میچ منگل کو انگلینڈ سے پالی کیلے میں ہوگا۔
کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر مچل سینٹنر الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔ قومی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا تھا۔
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا اسکور بنا کر اس کا دفاع کریں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


