پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: ٹکٹوں کی فروخت شروع، صرف ’’100‘‘ روپے میں کہاں مل رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

(12 دسمبر 2025): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے میچز کے ٹکٹ صرف 100 روپے میں دستیاب ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ جس کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔

میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس میلے میں سیمی فائنلز اور فائنل سمیت 55 میچز دونوں ممالک کے 8 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ کے لیے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ میگا ایونٹ کے میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں کچھ اسٹیڈیمز میں 100 روپے سے شروع ہوں گی۔

بھارت میں کچھ اسٹیڈیمز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1.11 ڈالر بھارتی 100 روپے (پاکستانی تقریباً 310 روپے) تک ہو گی جب کہ سری لنکا میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 3.26 ڈالر بھارتی روپے میں تقریباً 295 روپے (پاکستانی 915 روپے) تک ہو گی۔

آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 100 روپے سے کم شروع ہونے والے ٹکٹوں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا جوش وخروش بڑھ گیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے آن لائن ٹکٹ BookMyShow کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ٹکٹوں کی قیمت 100 روپئے سے شروع ہوتی ہے، جو کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

T20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں