اتوار, ستمبر 1, 2024
اشتہار

امریکا میں ہونیوالا ٹی 20 ورلڈ کپ آئی سی سی کیلیے گھاٹے کا سودا ثابت

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے گھاٹے کا سودا ثابت ہوا۔

کرکٹ کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے لیے ہمیشہ کمائی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں جس کے ذریعے وہ اپنی دولت میں اضافہ کرتا آیا ہے۔ تاہم گزشتہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے گھاٹے کا سودا ثابت ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں آئی سی سی کو 167 ملین ڈالر (پاکستانی لگ بھگ 46 ارب 50 کروڑ روپے) کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ نقصانات ناقص انتظامات اور امریکا میں کرکٹ کے فروغ کی کوششوں کے باعث ہوئے ہیں اور آئی سی سی کے ممبر ممالک رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول میٹنگ میں اس حوالے سے سوالات اٹھائیں گے جب کہ مذکورہ ایونٹ میں اضافی رقم اور میچز کروانے سے متعلق بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کمپنی نے آئی سی سی سے منظور بجٹ کے علاوہ 2 کروڑ ڈالرز کی درخواست کی تھی جب کہ بورڈ ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ رقم کیش ادائیگیوں کیلیے بطور بطور طلب کی گئی تھی۔

آئی سی سی نے اس حوالے سے ایک آزاد کمیٹی قائم کی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ آئی سی سی گزشتہ دنوں اسی معاملے پر اپنے دو عہدیداروں کو بھی معطل کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ میگا ایونٹ آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی پس پردہ سپورٹ، دیگر ٹیموں اور سہولتوں کی عدم فراہمی کے حوالے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہے اور کئی ٹیمیں آئی سی سی سے میگا ایونٹ کے دوران ہی اس سے متعلق شکایات کر چکی ہیں۔

مذکورہ ایونٹ میں پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا جیسی ٹیموں کے پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بھی ورلڈ کپ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی تھی۔

پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنے سے بھارتی حکومت کے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں