تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل

دبئی: بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ٹی 20 ورلڈ کپ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کردیا گیا، میگا ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے میچز تین مختلف گراونڈز شارجہ، ابوظبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

کرک انفو کے مطابق ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ دو گروپس پر مشتمل ہوگا جو عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔

راؤنڈ ون میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بنگلہ دیش، آئرلیںڈ، سری لنکا، نیدر لینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیوگنی شامل ہیں۔

ان ٹیموں کے درمیان 12 میچز کھیلے جائیں گے، ان 8 میں سے ٹاپ 4 ٹیمیں سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے ٹی 20 رینکنگ کی ٹاپ 8 ٹیمیں موجود ہوں گی اور یہاں سے ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

سپر 12 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جو 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے، سپر 12 میں 12 ٹیموں کو چھ، چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

گروپ میچز کے بعد تین پلے آف میچز، دو سیمی فائنلز اور پھر فائنل میچ کھیلا جائے گا۔

کرک انفو کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہی ہوگا تاہم بھارت میں کورونا وائرس کی بدتر صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کا وینیو متحدہ عرب امارات کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -