دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے بلے باز پاکستانی نژاد محمد زوہیب کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، اس حوالے سے اماراتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کھلاڑی کو ڈسپلنری وجوہات کے باعث اسکواڈ سے الگ کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
یو اے ای اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز آج نیوزی لینڈ کے خلاف چنئی میں کرے گی جو 2022 کے بعد ٹیم کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا۔
ٹیم کے لیے زوہیب کی عدم موجودگی کو بڑا نقصان سمجھاجارہا ہے کیونکہ حالیہ وارم اپ میچ میں یو اے ای ٹیم اٹلی کے خلاف صرف 81 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جس سے بیٹنگ لائن پر پہلے ہی دباؤ موجود تھا۔
پاک بھارت میچ، آئی سی سی کتنے نقصان سے بچ گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
واضح رہے کہ محمد زوہیب نے مئی 2025 میں یو اے ای کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور اب تک 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 303 رنز بنا چکے ہیں، جن کی اوسط 20.20 اور اسٹرائیک ریٹ 103.76 رہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


