تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بابر دوستی یاری چھوڑ کر ٹیم کا سوچیں، وسیم اکرم

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ بابر اعظم دوستی یاری چھوڑ کر ٹیم کا سوچیں اگر میں کپتان ہوتا تو شعیب ملک کو ٹیم میں ضرور شامل کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کوئی گلی محلے کی ٹیم نہیں کہ جاننے والوں کو اس میں شامل کیا جائے۔

لیجنڈ فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر مجھے مرضی کی ٹیم نہ ملتی تو چیف سلیکٹر اور چیئرمین سے لڑتا اگر بات نہ مانی جاتی تو کپتانی ہی چھوڑ دیتا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن ہونے کے بعد ذمہ داری کپتان کی ہوتی ہے، کپتان کو پتا ہونا چاہیے کہ وہاں کی پچز کیسی ہے، ورلڈ کپ کیسے جیتنا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ لیکن اب ہماری ٹیم اس پوزیشن میں آگئی ہے کہ اگر یہ ٹیم جیت جائے یا وہ ٹیم ہارے تو ہماری جگہ بن سکتی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں گزشتہ روز زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)


زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 129 رنز بناسکی تھی۔

قومی ٹیم اپنا گلا میچ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ گرین شرٹس کی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -