شارجہ: ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد بنگلایشی بلے بازوں کی بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں ایک سو اکہتر رنز بنائے، اس طرح مخالف ٹیم کو 172 رنز کا ٹاگٹ ملا ہے۔
مشفیق الرحیم نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نعیم 62 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، بنگلادیش نے 4وکٹوں پر 171 رنز اسکور کیے۔
بنگلایش کرکٹ ٹیم کی قیادت محمد محمود اللہ کررہے ہیں جبکہ سری لنکا کی کپتانی داسون شناکا کو سونپی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو زیر کرنے کے لیے بھرپور تیاری کی۔
بنگلادیش پلیئنگ الیون میں لٹن داس، محمد نعیم، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، محمد محمود اللہ (کپتان)، عفیف حسین، نور الحسن (وکٹ کیپر)، مہدی حسن، محمد سیف الدین، نسوم احمد اور مصطفی الرحمن شامل ہیں۔
سری لنکا پلیئنگ الیون میں کوسل پریرا (وکٹ کیپر)، پاتھم نسانکا، چاریت اسلانکا، اویشکا فرنانڈو، بھانوکا راجا پاکسے، داسون شناکا (کپتان)، چمیکا کرونارتنے، وانندو ہاسارنگا، دشمنت چمیرا، لاہیرو کمارا اور بنورا فرنانڈو شامل ہیں۔