بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بیان کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں ایک سال کے وقفے کے سوشل میڈیا پر واپس آئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے دوری کا فیصلہ کسی تشہیری حکمت عملی کا حصہ نہیں تھا بلکہ ذہنی سکون، ذاتی زندگی اور وقت کے بہتر استعمال کے لیے تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بننا، خود کو نمایاں رکھنا اور ہر وقت سرگرم دکھائی دینے کی دوڑ ذہنی طور پر تھکا دیتی ہے۔
یہ پڑھیں: تاپسی پنوں کا ’ڈنکی‘ اور ’جڑواں‘ سے متعلق حیران کُن انکشاف
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے فون سے سوشل میڈیا ایپس کو خذف کردیا اور حقیقی زندگی پر توجہ مرکوز کرلی، اس دوران مجھے احساس ہوا کہ یہ ہمارے وقت کا بڑا حصہ ضائع کررہا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا سے دوری کے باعث مجھے پیشہ وارانہ سطح پر دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا، کئی برانڈز ایسے فنکاروں کو ترجیح دیتے ہیں، جن کی آن لائن موجودگی زیادہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی برانڈ کسی شخصیت کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے، تو اسے اصل شناخت کی وجہ سے کرنا چاہیے، نہ کہ اسے کسی دوسرے کامیاب سوشل میڈیا شخصیت جیسا بننے پر مجبور کرنا چاہیے۔


