اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پروڈیوسر کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ جیت گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی نامور اداکارہ جنیفر بنسیوال پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ جیت گئیں۔

ڈرامہ سیریل میں ’مسز روشن سنگھ سوڈھی‘ کا کردار نبھانے والی جنیفر بنسیوال نے پروڈیوسر، ایگزیکٹو پروڈیوسر اور آپریشنز ہیڈ کے خلاف گزشتہ سال جون میں جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

آج جنیفر بنسیوال مقدمہ جیت گئیں جہاں عدالت نے اسیت کمار مودی کو اداکارہ کے بقایا واجبات اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

تاہم عدالتی فیصلے پر جنیفر بنسیوال نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ میرے حق میں آیا اور الزامات سچ ثابت ہوئے، اسیت کمار مودی کو میرے 20 سے 25 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم جاری ہوا اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی مد میں ملیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عدالت حکم 15 فروری 2024 کو جاری ہوا اور مجھے میڈیا کو بتانے سے منع کیا گیا تھا، آج فیصلے کو 40 دن گزر گئے لیکن مجھے اب تک 1 روپیہ بھی نہیں ملا۔

’جرم ثابت ہونے کے باوجود تینوں ملزمان کو کوئی سزا نہیں دی گئی جس سے مایوس ہوں۔ عدالت نے پروڈیوسر پر بہت کم ہرجانہ عائد کیا جس کی وجہ سے دیگر لوگوں کو اس طرح کا جرم کرنے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں ہوگی۔‘

جنیفر بنسیوال نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 7 مارچ 2023 کو میں نے شو کی آخری قسط ریکارڈ کروائی، اس دن میری شادی کی سالگرہ اور ہولی تھی جس کیلیے میں نے چھٹی مانگی لیکن میرے ساتھ پروڈیوسرز نے بُرا سلوک کیا، جب میں زبردستی جانے لگی تو میری گاڑی کو روکا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’سیٹ پر میرے علاوہ سب کو چھٹی ملی لیکن میری ایک نہ سنی گئی۔ میں زبردستی وہاں سے نکلی اور پھر واپس نہیں گئی۔ 24 مارچ کو انہوں نے مجھے ایک نوٹس ارسال کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ میرے شو چھوڑ جانے سے بھاری نقصان پہنچا۔‘

’مسز روشن سنگھ سوڈھی‘ کا کہنا تھا کہ میں نے 8 اپریل کو اسیت موت، سہیل رمانی اور جتن بجاج کو قانونی نوٹس بھیجا جبکہ سرکاری حکام کو بذریعہ ای میل اس بارے میں آگاہ کیا لیکن سامنے سے کوئی جواب نہیں ملا، مجھے امید ہے کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال ہو رہی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں