نوجوان ٹیبل ٹینس کھلاڑی ٹریفک حادثے میں ہلاک

بھارت میں نوجوان ٹیبل ٹینس کھلاڑی وشوا دیا دیلان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی وشوا دینا دیلان ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ وشوا تین ساتھیوں کے ساتھ 83ویں سینئر نیشنل اور انٹر اسٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے گوہاٹی سے شیلانگ جا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق انٹر اسٹیٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ آج (پیر) سے شروع ہونے والی ہے۔
وشوا کے ساتھ سفر کرنے والے تین دیگر افراد رمیش سنتوش کمار، ابیناش پرسنا جی سری نواسن اور کشور کمار کو شدید چوٹیں آئی ہیں لیکن ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم قرار دی ہے۔
Saddened to learn that Tamil Nadu paddler, Deenadayalan Vishwa passed away after an accident in Ri Bhoi District while on his way to Shillong to participate in the 83rd Senior National Table Tennis Championship in our State@ianuragthakur @KirenRijiju @mkstalin @CMOTamilnadu pic.twitter.com/sGvAc3eDhe
— Conrad Sangma (@SangmaConrad) April 17, 2022