منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

رائیونڈ: تبلیغی اجتماع کیلیے پولیس کا جامع سکیورٹی پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (6 نومبر 2025): پولیس نے رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کیلیے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔

پولیس ترجمان نے اس متعلق بتایا کہ تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی پر 3 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلیے 1 ہزار پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شرکا کی سہولت کیلیے 14 مقامات پر پولیس کیمپس قائم کیے گئے ہیں، پنڈال میں 3 داخلی راستے، 20 ناکے اور 40 واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں، اطراف میں 128 سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تبلیغی اجتماع کے شرکا کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا سیشن 6 سے 9 نومبر تک جاری رہے گا۔ انہوں نے شرکا کی بائیو میٹرک تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کے سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوا ہے جس کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اس کا باقاعدہ آغاز بعد نماز عصر رائیونڈ سند روڈ پر وسیع و عریض میدان میں شروع ہوگا جو 9 نومبر کو دعا پر اختتام پذیر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں