The news is by your side.

Advertisement

جنوبی افریقی اسپنر کا پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

کراچی : جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کراچی پہنچ چکی ہے، پروٹیز کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل روانہ کیا گیا، ایئرپورٹ سے ہوٹل روانگی کے دوران سیکیورٹی فورسز کا ہیلی کاپٹر محو پرواز رہا جبکہ کراچی کی مصروف شاہراہ”شاہراہ فیصل ” پر پولیس، رینجرز اور ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی تعینات رہے۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں شامل اسپنر تبریز شمسی حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیم کو دی جانے والی سیکیورٹی کے معترف ہوگئے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پاکستان کی جانب سے شاندار انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/shamsi90/status/1350325703393345536?s=20

ایئرپورٹ سے ہوٹل روانگی کے دوران تبریز شمسی نے ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ “حقیقی زندگی فرض پورا کرنا ہے”، سیکیورٹی فورسز کے یہ جوان وطن کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جنوبی افریقی ٹیم کراچی پہنچ گئی

اس کے علاوہ اسپنر نے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا سائٹ پر شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی آمد پر جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل لے جایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کراچی پہنچی تھی، کراچی پہنچنے والوں میں جنوبی افریقہ ٹیم کے 27 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

https://twitter.com/shamsi90/status/1350325339638136836?s=20

 

Comments

یہ بھی پڑھیں