ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تبسم المعروف تبو نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں کی پیشکش ٹھکرانے کی اصل وجہ بتا دی۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تبو نے پروجیکٹس سے متعلق اپنے فیصلہ سازی کے عمل کے بارے میں گفتگو کی اور بتایا کہ جب کوئی پروجیکٹ مجھے متاثر نہیں کرتا تو میں اسے مسترد کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں۔
انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئی تھیں لیکن میں نے انکار کر دیا۔
بالی وڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے شاہ رخ خان نے بھی میری طرح کچھ فلموں کو مسترد کیا ہوگا۔
اپنے فلمی کیریئر پر بات کرتے ہوئے تبو نے کہا کہ میں نے سُپر اسٹار کے ساتھ جن فلموں میں کام کیا اس میں مقابلہ کرنے یا اس پر غلبہ حاصل کرنے کا ارادہ کبھی نہیں کیا۔
انٹرویو میں انہوں نے فلمی پیشے میں باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔
جب ان سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو 52 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کا ریٹائر ہونے کا کوئیا ارادہ نہیں ہے۔
تبو نے کہا کہ میں فلمسازوں اور راٹرز کو کہتی ہوں کہ وہ مجھے ایسے کردار دیں جو میری شخصیت پر سوٹ کرتے ہوں۔
بالی وڈ اداکارہ نے انڈسٹری میں بہت سے اداکاروں کے درمیان وسیع پیمانے پر عدم تحفظ پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے ماحول کے مطابق ڈھلنے اور تمام ساتھیوں کے ساتھ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔