پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

تائیکوانڈو فیڈریشن کی سیکریٹری ناجیہ رسول خود ہی کوچ بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری ناجیہ رسول نے اختیارات سے مبینہ تجاوز کرکے ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ کے لیے خود ہی کوچ بنا لیا ہے۔

چیمپئن شپ 12 سے 17 اپریل تاشقند میں شیڈول ہے۔

پاکستان کے تین ایتھلیٹ سمیت چھ رکنی دستہ شرکت کرے گا جس کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔

ناجیہ رسول نے موقف اختیار کیا کہ فیڈریشن سیکرٹری کا کوچ بننا غلط نہیں، فیڈریشن سیکرٹری بننے سے قبل کوچ رہی ہوں، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس دورے کیلئے ایک روپیہ کی فنڈنگ نہیں کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں