کوئٹہ (19 فروری 2026): سرحدی شہر تفتان میں ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منور علی، ساکن ضلع نوشکی کے نام سے ہوئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان بھی شامل ہیں، تاہم وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
آگ بھڑکنے کے بعد ٹینکر میں زوردار دھماکا ہوا، جس سے آگ قریبی علاقے میں تیزی سے پھیل گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ایرانی فائر فائٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں اور اب تک آگ پر تقریباً 70 فی صد قابو پا لیا گیا ہے۔
کراچی : سولجربازارمیں گیس لیکج دھماکے سے رہائشی عمارت گرگئی ، 16 افراد جاں بحق، 14 زخمی
واقعے میں مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں جن کا تخمینہ بعد میں لگایا جائے گا، جب کہ آگ لگنے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس سے بازار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ کی شدت کے باعث بڑے مالی نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کی ہولناک ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


