تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

تفتان بارڈر کھل گیا، مسافروں کی سخت اسکریننگ

چاغی: کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں بند کیے گئے ایران سے متصل سرحدی شہر تفتان کے بارڈر کو کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفتان بارڈر کھولنے سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطے میں بتایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تفتان کا بارڈر کھول دیا ہے، جو مسافر ایران سے واپس آ رہے ہیں ان کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

چاغی میں سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والوں کو پاکستان ہاؤس منتقل کردیا گیا اور جو افراد بھی پاکستان میں داخل ہوئے ہیں ان کی مکمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے کروناوائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ ، تفتان بارڈر سیل

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران سے آنے والے مسافروں سے متعلق بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ 7 سے 8 ہزار افراد تفتان بارڈر سےپاکستان آ رہےہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔

دونوں وزرائےاعلیٰ نے مسافروں کا ڈیٹا ایک دوسرے سے شیئر کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔

اسے بھی پڑھیں: ایرانی بارڈر پر بڑی تعداد میں پاکستانی پھنس گئے، تفتان میں خیمہ بستی قائم

واضح رہے کہ 24 فروری کو قاتل کرونا وائرس کی بذریعہ ایران پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر تفتان بارڈربند سیل کردیا گیا تھا جبکہ پاک ایران بارڈر بند ہونے سے دوطرفہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور ہیوی ٹریفک کوتفتان میں روک دیاگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -