بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تحفظ حرمین کیلئے تن من دھن قربان کردیں گے، کانفرنس کا اعلامیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ حرمین شریفین و وحدت امت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ تحفظ حرمین کیلئے تن من دھن قربان کر دیں گے اور امت مسلمہ کو درپیش مساحل کا حل اتحاد و اتفاق میں ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس میں پروفیسرساجد میر، لیاقت بلوچ،عبدالغفورحیدری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ترکی فلسطین ،سعودی عرب کے مندوبین بھی موجود تھے۔

کانفرنس کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلم دنیا اپنے وقار اور عظمت کی بحالی اور مشترکہ پالیسیوں کیلئے متحدہ اقوام مسلم کا فورم تشکیل دے۔

امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ مسلم ممالک کی نئی سرحد بندی کرنے کی جسارت کرے۔29رمضان کو مسجد نبوی میں دہشت گردی اوربم دھماکہ امت مسلمہ کے خلاف سازش ہے۔

اعلامیہ میں سعودی عرب کی طرف سے 34 ممالک کے عسکری اتحاد کی بھر پور تائید کی گئی اور کہا گیا کہ امت مسلمہ کا عسکری اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

مسلمان ممالک میں امن وامان کے قیام کیلئے مسلم دنیا متحدہ اقوام مسلم کا فورم تشکیل دے۔اس سلسلے میں او آئی سی کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اس مطالبے سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں بلاجواز دہشت گردی اور انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ بند کرے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور ان کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ اعلامیہ میں ترکی میں حالیہ بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔جبکہ فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

قبلہ اول کو یہودیوں کے قبضے سے چھڑانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر مظالم بند کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں