اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور متحدہ علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ماہِ شوّال 1442 ہجری کے چاند نظر آنے سے متعلق فیصلہ بالکل درست کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ ’آج کے چاند کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا گزشتہ روز کا فیصلہ درست تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’رویت ہلال کمیٹی کے پاس تاخیر سے پہنچنے والی شہادتوں کو شرعی ہدایت کے مطابق دیکھاگیا، اسی وجہ سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوئی‘۔
اج اس وقت تك چاند نظر ا رها هے معلوم هوا رويت هلال كا فيصله درست تها تاخير شهادتون كو شرعى هدايات كيمطابق ديكهتےتاخير هوئ روزه كى نه قضاء هےاور نه اعتكاف كو دوباره كرنا هے pic.twitter.com/qbg961DIYc
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) May 13, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ ’آج کے چاند کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ کسی کا روزہ قضا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو دوبارہ اعتکاف کرنا ہے‘۔
اج اس وقت تك چاند نظر ا رها هے معلوم هوا رويت هلال كا فيصله درست تها تاخير شهادتون كو شرعى هدايات كيمطابق ديكهتےتاخير هوئ روزه كى نه قضاء هےاور نه اعتكاف كو دوباره كرنا هے pic.twitter.com/qbg961DIYc
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) May 13, 2021
دوسری جانب وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 2 شوال کے چاند کی تصاویر شیئر کردیں۔
مزید پڑھیں: “تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد”
وزارت کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوّال المکرم کے چاند کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا، پوری قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے گزشتہ روز کے فیصلے کو سراہا رہی ہے۔
اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں 2 شوال المکرم کا چاند جس کا مشاہدہ لاکھوں لوگوں نے کیا ۔۔۔ پوری پاکستانی قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے کل کے فیصلے کو سراہا رہی ہے۔ شکر الحمد للہ رب العالمین pic.twitter.com/MwQMWOAaw9
— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) May 13, 2021