The news is by your side.

Advertisement

حکمرانوں کے بے رحم احتساب کا موقع کھودیا گیا تو بڑی تباہی آئے گی، طاہر القادری

لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقامہ رکھنے والے اس ملک نیں 3،3 بار وزیراعظم بن گئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تین تین بار حکمرانے کے مزے لُٹنے والوں کا احتساب ہورہا ہے جو کہ خوش آئند بے اور یہ صرف شہداء ماڈل ٹاؤن کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا۔

علامہ طاہر القادری نے حکمرانوں کے کڑے سے کڑے احتساب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بے رحم احتساب کا موقع کھودیا گیا توبہت تباہی آئے گی، ملک کو کرپٹ سیاست دانوں سے پاک کرنے کے لیے عدلیہ کئے پاس نادر ونایاب موقع ہے۔

طاہر القادری نے کہا کہ جلد از جلد پاناما کیس کا فیصلہ آجانا چاہیئے تاکہ کرپٹ حکمرانوں اور نااہل سیاست دانوں کا باب ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے اور ملک میں حقیقی جمہوریت اور شفاف قیادت سامنے آئے۔

علامہ طاہر القادری نے خدشیہ ظاہر کیا کہ اگر پاناما کیس میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ خلاف فیصلہ آیا تو یہ حکمران توڑ پھوڑ کروا سکتے ہیں اور بد امنی پھیلا کر ملک میں غیر یقینی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں