تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

’’طاہر شاہ کا نیا گانا کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار‘‘

کراچی: گانے آئی ٹو آئی اور اینجل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گلوکار طاہر شاہ نے نیا گانا ’میں فرشتہ سا انسان ہوں‘ ریلیز کردیا جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مداحوں کو طویل انتظار کروانے کے بعد بالآخر گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا میں فرشتہ سا انسان ریلیز کردیا، طاہر شاہ کے گانے کی اس ویڈیو میں ایک بچے کو فرشتہ صفت دکھایا گیا ہے۔

طاہر شاہ کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی توقعات کے عین مطابق ہاتھوں ہاتھ لیا گیا جس کے پس پردہ مقاصد تو سوشل میڈیا پر بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔

شائقین کی جانب سے طاہر شاہ کے نئے گانے کو کچھ زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور لوگوں نے اسے کرونا سے بھی زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

ایک شائقین کا کہنا تھا کہ میمز کے علاوہ بیشتر صارفین کو یہ بھی لگتا ہے کہ اگر یہ گانا گلیوں میں چلوادیا جائے تو لوگ خود بخود گھروں میں لاک ڈاؤن ہوجائیں گے۔

ایک صارف زمان نے طاہر شاہ کے گانے پر نریندر مودی، بارک اوباما، روسی صدر پیوٹن اور دیگر کی تصویر لگا کر لکھا کہ عالمی رہنماؤں کا ردعمل۔

ایک خاتون صارف منیحہ آصف نے عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ای گولا میں اب نہیں رہنا۔‘

ایک اور صارف عمیر نے لکھا کہ سب طاہر شاہ سے پوچھ رہے ہیں آپ کو یہ گانا ریلیز کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، انہوں نے طاہر شاہ کی تصویر لگائی جس میں وہ جواب دے رہے ہیں ’میں نہیں بتاؤں گا۔‘

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں