منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

لاہور: دھرنے کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سترہ جون کو ہونے والے دھرنے کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کنٹینر تیارہوگیا ہے۔

۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری بیرون ملک سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں کارکنوں نے طاہر القادری کے کے لئے ایک بار پھر کنٹینر تیار کر لیا ہے۔

Tahir-ul-Qadri1

کنٹینر بیس فٹ لمبا اور دس فٹ چوڑا ہے، اس لگژری کنٹینر میں صوفہ کم بیڈ ،واش روم اور الماریاں موجود ہیں، خصوصی کنٹینر کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دو ایئرکنڈیشنر لگائے گئے ہیں جبکہ اس میں دس کے قریب افراد کا اجلاس منعقد ہوسکتا ہے۔

کنٹینر کو مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے کھڑا کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ طاہر القادری 17جون کو دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کنٹینر میں بیٹھ کر کریں گے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جنوری دو ہزار تیرہ میں چار دن اور اگست دو ہزار چودہ میں ستر دن اس خصوصی کنٹینر میں گزارے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں