تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نواز شریف کوگرفتارکیاجائے،طاہر القادری کا مطالبہ

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ فرد جرم حقائق پرمبنی ہے، نواز شریف کوگرفتارکیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی اےٹی کی سنٹرل کورکمیٹی سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی دہشت گرد کی جگہ قاتل اعلیٰ کولانے سےبحران بڑھے گا، شہباز شریف کرپشن میں ملوث اور14 بے گناہوں کےقاتل ہیں۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نےجھوٹے کو صدر بناکرپیغام دیا وہ کرپشن کی حامی ہے، بے گناہوں کے قاتل شہباز شریف کو بھی گرفتار کیا جائے، نواز اور شہبازشریف سےرعایت کامطلب آئین ،عدلیہ سےانحراف ہوگا۔

سربراہ عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ فرد جرم حقائق پرمبنی ہے، نواز شریف کوگرفتارکیاجائے۔


مزید پڑھیں : نوازشریف کےاندربھی بانی ایم کیوایم چھپا ہوا ہے، طاہر القادری 


انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف قاتل ہیں ،تفصیل باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ میں ہے، بحران کا حل نئے الیکشن نہیں،کرپشن کوتحفظ دینے والےنظام کی تبدیلی ہے۔

اس سے قبل  ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےاندربھی بانی ایم کیوایم چھپا ہوا ہے، شریف برادران کا نام نہاد احتساب ہورہا ہے، موجودہ نظام کےتحت 20سال میں بھی احتساب نہیں ہوگا، یہ سپریم کورٹ کوسپریم کورٹ اورقانون کوقانون نہیں مانتے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اداروں اورملک کی معیشت کوبربادکررہےہیں، لیگی وزیر پاکستان کے لئے ہر روز مشکلات پیدا کررہےہیں، ملک میں سازش کےتحت انتشار پھیلایا جارہاہے، سازش ملک کی سالمیت اور وجود کیخلاف ہورہی ہے، قانون جب مضبوط ہوگاتوجرح ہوگی اوربلایا جائےگا۔


مزید پڑھیں :  شریف خاندان کو فوری گرفتارکیا جائے


یاد رہے گذشتہ روز آصف زرداری نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ کرپشن کے سنگین مقدمات میں ملوث شریف خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے، ان کا احتساب وی وی آئی پی طریقے سے کیا جارہا ہے، جس طرح ہمارا احتساب ہوا ان کا بھی احتساب کیا جائے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -