تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے، شہباز شریف پھانسی کا انتظار کریں، طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنے کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے کیوں کہ اس میں شہباز شریف کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، نواز شریف کے پیچھے اصل طاقت شہباز شریف کی ہے، شہباز شریف اپنی پھانسی کا انتظار کریں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں استنبول چوک پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دیے گئے خواتین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک کے وفد نے بھی شرکت کی جس میں فردوس عاشق اعوان، یاسمین راشد اور دیگر شریک تھے، جلسے سے یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان نے بھی خطاب کیا۔

اپنے خطاب کے آغاز میں ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے اہل خانہ اور دھرنے میں شریک خواتین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے آج اپنا دینی، قومی، ملی فریضہ ادا کیا اور ثابت کیا کہ 17 جون کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں گیا۔

خطاب کی مکمل ویڈیو

ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک انصاف کے وفد سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی اس بات کی غمازی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو جلد انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس میں چور پکڑا گیا ہے ابھی قاتل کا پکڑا جانا باقی ہے، نواز شریف کے پیچھے اصل طاقت شہباز شریف کی ہے اس لیے آج پاناما کے چور آئین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک سے صادق اور امین کی شق ختم کردی جائے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آپ تنہاء نہیں جب تک آپ لوگ یہاں بیٹھے ہیں میں بھی بیٹھا رہوں گا اور رات کو 9 بجے آپ سے دوبارہ خطاب کروں گا، جب تک جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائے گی ہم اس احتجاجی تحریک کو جاری رکھیں گے، مظاہرین کے پرامن ہونے کا یہ مقصد نہیں کہ کوئی انہیں انصاف نہیں دے گا، ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو شریف برادران کا گریباں چاک بھی ہوسکتا ہے۔

طاہر القادری نے کہا کہ پاناما کیس میں ابھی چور پکڑا گیا ہے اور قاتل کا پکڑے جانا باقی ہے، نوازشریف کے پیچھے اصل ہاتھ شہباز شریف کا ہی ہے جب تک یہ دونوں بھائی نہیں پکڑے جاتے ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، پاناما لیکس کے چور آئین میں ترمیم کر کے صادق اور امین کی شق ختم کروانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ ملک میں احتساب نہ ہوسکے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے پانچ پانچ ایم پی ایز لانے کی شرط عائد کی اور کہا کہ جو پانچ ایم پی ایز لائے گا وہ وزارت پائے گا، سال 1998ء میں جب بے نظیر بھٹو وزیر اعظم بنیں تو ڈیڑھ سال بعد ہی وقت کے صدر نے حکومت گرادی، اگر ووٹ کے تقدس کا خیال ہوتا تو آپ باہر نکلتے لیکن اس وقت آپ نے جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا اور اگلے الیکشن لڑ کے وزیراعظم بنے۔

طاہر القادری نے کہا کہ نوے کی دہائی میں بے نظیر دوبارہ وزیر اعظم بنیں لیکن نواز شریف نے دوبارہ سازش کی اور بے نظیر کی حکومت گرائی اور خود دوسری بار وزیراعظم بن بیٹھے، ملک میں چھانگا مانگا کی سیاست نواز شریف نے متعارف کرائی، وہ چھانگا مانگا میں بیٹھ لوگوں کی بولیاں لگارہے تھے، ملک کو تبا ہ کرنے والے جمہوریت کی بعد کرتے ہیں۔

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ کون 10 سال تک ضیا الحق کی گود میں بیٹھا رہا؟ نواز شریف ضیا الحق کے نامزد کردہ وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ بنے رہے، یہ تماشا تو آپ نے لگایا، اسے پالا آپ نے اور آج جمہوریت کی بات کرتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف خود وفاق میں چلے گئے پنجاب اپنے بھائی کو دے گئے اور اب وہاں سے لاشیں اٹھی ہیں اور نواز شریف کہتے ہیں کہ انقلاب لاؤں گا؟ نظام کا بدلنا نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یاد آیا؟ کہ جب وہ نااہل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سب سے طویل سول دور حکمرانی نواز شریف کا رہا ہے، اشرافیہ لفظ ہے شریف کی جمع، اشرافیہ ملک لوٹ کر کھا گئے،اشرافیہ یہ دونوں شریف ہیں، نااہلیت کے فیصلے سے ان کے انقلاب نے جنم لیا ہے، یہ انقلاب 35 سال پہلے کیوں نہ آیا؟ ماڈل ٹاؤن میں 14 لاشیں گرانے والے کس منہ سے انقلاب کی باتیں کرتے ہیں؟ اس انقلاب کا مطلب ہے نواز شہباز بچاؤ انقلاب۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے ے کہا کہ نااہل ہونے کے بعد انہیں جو درد ہے میں وہ سمجھتا ہوں کیوں کہ اس درد کا نام ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن، کیوں کہ اب دونوں بھائی لٹکنے والے ہیں اس کیس میں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے بیرون ممالک اپنی کمپنیاں رجسٹرد کرائیں اور اپنے فرنٹ مین رکھے ان میں یہودی اور ہندو بھی ہیں، فرنٹ مین کے یہ سارے کام شہباز شریف کرتے ہیں، میں نیب سے زیادہ آپ کے فرنٹ میں جانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں مار ے جانے والے کیا انسان کے بچے نہیں تھے؟ جو انہیں اتنی بے دردی سے مادیا گیا؟ لوگ آج بھی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں، بیریئر پر کوئی شہید نہیں ہوا، رکاوٹیں پیچھیں رہ گئی تھیں، پولیس میرے گھر پر گولیاں برسا رہی تھی میرے گیٹ پر دو خواتین شہید ہوئیں وہ کون سے بیرئیر پر ماری گئیں؟ منہاج القرآن کے گیٹ کے سامنے کوئی بیرئیر نہیں تھا؟ وہاں سیکڑوں لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں۔

سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، اگر ذمہ دار نہیں ہیں تو تین سال سے رپورٹ کیوں روکی ہوئی ہے؟ رپورٹ پبلک کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقدمہ جاری ہے، مقدمہ لڑتے رہے ہیں، اگلی احتجاجی ریلیاں عیدالاضحی کے بعد فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں نکالی جائیں گی۔

طاہر القادری نے کہا کہ ابھی مطالبہ صرف یہ ہے کہ رپورٹ پبلک کی جائے، آئین کی رو سے ہم جاننا چاہتے ہیں کہ رپورٹ میں کیا ہے؟ یہ ہمارا حق ہے، بتایا جائے کہ ججز پر کیا دباؤ ہے؟ ہمارا ججز پر اعتماد ہے مگر ایک غیر جانب دار بینچ تشکیل دیا جائے جو دونوں فریقین میں سے کسی کی طرف بھی نہ ہوں نہ کوئی رشتہ داری ہو۔


یہ پڑھیں: ماڈل ٹاؤن شہداء کے لواحقین کو انصاف دیا جائے، فردوس عاشق


انہوں نے کہا کہ ایک بھائی آج پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، دوسرا بھائی کل پوچھے گا کہ مجھے کیوں نکالا؟ شہباز شریف اپنی پھانسی کا انتظار کریں۔

لاجر بینچ بہتر سمجھے گا تو رپورٹ پبلک کردی جائے گی، رانا ثنا اللہ

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کیس عدالت میں ہے رپورٹ پبلک نہیں کرسکتے، لارجر بینچ بہتر سمجھے گا تو رپورٹ منظر عام پر لائے گا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ لارجر بینچ کے سامنے پیش کردی گئی ہے،اس معاملے میں حکومت عدالتی فیصلے کی پابند ہے، خود اس رپورٹ کو خود عوامی تحریک نے چیلنج کیا ہوا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -