The news is by your side.

Advertisement

ایسے الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے، جو بددیانت افراد کو اسمبلیوں میں جانے سے نہ روک سکے: طاہر القادری

پنجاب پولیس کےتمام افسران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے.

تفصیلات کے مطابق علامہ طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو چار برس پورے ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن میں آرٹیکل 62 ،63 ماڈل ٹاون کے شہدا کی طرح شہید ہوچکے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ صادق اور امین کی شرط ہر کسی کے لئے ہونی چاہیے، حصول انصاف کو الیکشن کے عمل سے جوڑنا نہیں چاہتے.

ادارہ منہاج القران کے سرابرہ نے کہا پنجاب پولیس کے تمام افسران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہیں، سانحے کے ذمے داروں کو فوری معطل کیا جائے.

طاہرالقادری نے کہا کہ ساری گندگی اور غلاظت دوبارہ اسمبلی میں جانے والی ہے، ایسے الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے، جو بددیانت افراد کو اسمبلی جانے سے نہ روکے. الیکشن نظام کی گندگی کا حصہ بننا ممکن نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کا سوال ان سے کیا جائے، جو ان کی بات کرتے ہیں، وہی اس کا جواب دیں گے.

علامہ طاہر القادری نے کہا کہ وہ بیگم کلثوم نوازکے لئے دعاگو ہیں، اللہ انہیں جلد شفا دے.


پارلیمانی پارٹیاں آئین اور دیانتداری کو قتل کرنے کی ذمہ دار ہیں: طاہر القادری


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں