The news is by your side.

Advertisement

قصاص تحریک کا دوسرا راؤنڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، طاہر القادری

اسلام آباد : سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کارکن تیار رہیں اور انشاءاللہ گاڈ فادر کی نااہلی سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف ملے گا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن پرپاناما جیسی جےآئی ٹی بنتی تو انصاف مل چکا ہوتا تاہم اب قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کارکن تیارہیں اورگاڈ فادر کی نااہلی سے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف ملے گا جس کے لیے 3 سال کا ہردن قانونی جدوجہد میں گذرا۔

علامہ طاہر القادری نے سوال کیا کہ قاتلِ اعلیٰ کو کٹہرے میں لانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے چاہے کسی حد تک جانا پڑے کیا اب انصاف کے حصول کا یہی پیمانہ رہ گیا ہے کہ احتجاج کیا جائے تو انصاف ملے گا؟

طاہرالقادری نے کہا کہ باقرنجفی کمیشن رپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ میں بیٹھےہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام چھوٹے بڑے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کی روحوں کو سکون میسر آئے گا۔

خیال رہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے رواں ماہ ملک میں واپسی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلائیں گے جس کے لیے جدوجہد کا آغاز کرنے خود پاکستان آرہا ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں