انصاف کے لیے یورپی یونین اورجنیوا بھی جائیں گے،طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکومتی اداروں سے انصاف نہ ملنے کے بعد معاملہ یورپی یونین اور انسانی حقوق کمیشن میں اُٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے وہ آج لندن روانہ ہو رہے ہیں۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قصاص تحریک کو سیاسی مقاصد کے لیے شروع نہیں کیا ہمیں اپنے شہداء کا ہر قیمت پر چاہیے تحریک کے ابھی دو مراحل باقی ہیں اب یہ طے کرنا ہے کہ دونوں مراحل ایک بار ہی طے کئے جائیں یا باری باری۔
انہوں نے کہا مہ سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشتگردی ہے اس لیے اس کیس میں انصاف لینے کے لئے جو جو دروازے کھٹکھٹانے پڑے کھٹکھٹاؤں گا ہر در پہ دستک دوں گا جس کے لیے جنیوا بھی جانا پڑا تو جاؤں گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ قصاص تحریک کے ختم کرنے کا اعلان نہیں کررہے ہیں بلکہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے کیس میں انصاف لینے کیلئے انسانی حقوق کمیشن کے پاس جا رہے ہیں اس سلسلے میں کل وکلا سے مشاورت کریں گے تخت لاہور والے سن لیں کہ ہم یورپی یونین پارلیمنٹ بھی جا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم رائیونڈ کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز نہیں بنانا چاہتے تاہم رائیونڈ کی جانب مارچ خارج ازامکان نہیں اگر ہمیں کسی جانب سے انصاف نہ ملا تو ہم وہاں بھی جا سکتے ہیں۔