لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہر القادری نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طاہر القادری نے اپنے تازہ خطاب میں کہا ہے کہ وہ جلد عوامی احتجاج کا اعلان کریں گے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی حریف عمران خان اور آصف علی زرداری بھی اس تحریک میں ان کے ساتھ شامل ہوں گے اور وہ انھیں اپنے دائیں بائیں بٹھا کر دکھائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی گریٹر پلان بنتا نظرنہیں آرہا، موجودہ حالات میں ہمارے پاس عوامی احتجاج کا آپشن ہے، جسے ہم استعمال کریں گے۔ ہمیں کوئی مجبور نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت گرا دیں گے، طاہر القادری
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سمیت ساری بڑی پارٹیاں ان کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بھی اپنے تازہ بیان سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کو پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ فیض آباد دھرنا کچھ نہیں، میں جو کروں گا، توسب دیکھیں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔