لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے.
وہ ماڈل ٹاؤن میں واقع اپنے مرکزی دفتر میں موجود کور کمیٹی کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے، طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت میں بیٹھی خائن کی باقیات لٹیرے خاندان کا تحفظ کر رہی ہیں.
طاہر القادری نے کہا کہ نواز اور شہباز ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں لیکن طریقہ واردات جدا جدا ہیں جیب پر ڈا کا ڈالا کر عوام کے سامنے مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، قاتل اور لٹیرے جلسوں کے بجائےعدالت میں بے گناہی ثابت کریں.
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 15 ارب میں جاتی امراء کی جاگیر بیچ دی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا منصوبہ وزیر اعظم ہاؤس میں بنا، سانحہ ماڈل ٹاؤن منصوبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نےعمل کیا، جسٹس باقرنجفی رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں ، رپورٹ عام ہونے سے قاتلوں کو نکالے جانے کا جواب مل جائے گا.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔