The news is by your side.

Advertisement

قائد اعظم نے مکالمے کی طاقت سے پاکستان بنایا، طاہرالقادری

لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمند علی جناح کے خطابات نظریاتی اساس اور امن کا روڈ میپ ہیں جنہوں نے مکالمے کی طاقت سے پاکستان بنایا.

وہ ماڈل ٹاؤن میں ادارہ منہاج القرآن کے مرکزی دفتر میں تنظیم کے مرکزی رہنماؤں سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی فکر برداشت اور روا داری پر مبنی تھی اور ان کا فلسفہ حقانیت تھا.

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ قائد اعظم انسانی آزادی کے لیے اور قوم کی رہنمائی کے معاملات میں قرآن و سنت سے رہنمائی لیتے تھے یہی وجہ ہے ان کے ہر کام میں برکت ہوتی اور فتح و نصرت ان کے قدم چومتی.

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے جس فہم و فراست کے ذریعے مسلم قوم کو آزادی برطانوی شکنجے اور ہندو بنیوں کی سازشوں سے نجات دلائی لیکن بد قسمتی سے نااہلی اور بدعنوانی نے ہمیں ہماری عظیم روایات اور رویوں سے جدا کر دیا.

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کرپشن نے قومی و ملی تشخص کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا اور اسی کرپشن نے دہشت گردی کو جنم دیا اور آج ہمارے حکمراں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کر رہے ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں