لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ فلسفہ شہادت امام حسین ؑ ظلم کےخلاف ڈٹ جانا ہے جس کے لیے امام وقت نے عظیم قربانی دی.
علامہ طاہر القادری یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے خصوصی بیان میں امام حسین ؑ اور اہل بیت کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کر رہے تھے.
انہوں نے کہا کہ امام حسین نے نظام جبرکے خلاف حق کا علم بلند کیا اور رہتی دنیا تک کے لیے درس انقلاب دے گئے کہ ظلم کے خلاف جانوں کے نذرانے پیش کرنے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے.
ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ کربلا میں امانت وخیانت اور صبرو جبرمیں معرکہ ہوا جس میں امین نے خائن کو شکست فاش دی اور صبر نے جبر کو چاروں شانے چت کیا.
انہوں نے کہا کہ اہل بیت نے قربانیوں سے ثابت کیا کہ حق اصل طاقت ہے اور باطل وقتی نشہ ہے جس کے اترتے ہی ازلی زلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا.
طاہرالقادری نے کہا کہ ظلم کے خلاف اپنی جنگ کو ہر صورت جاری رکھیں گے اور ظالم چاہے کتنے ہی ہتھکنڈے کیوں ناں آزمالے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے.
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔