بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

معروف گلوکار اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: معروف بنگلادیشی گلوکار اور اداکار تحسن خان اور ان کی اہلیہ میک اپ آرٹسٹ روزا احمد کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بنگلادیشی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کی شادی گزشتہ چند ماہ سے بحران کا شکار تھی اور وہ کافی عرصے سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بنگلادیشی گلوکار اور اداکار تحسن اور روزا احمد کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے قریب تھے، تاہم دونوں نے اس حوالے سے کسی کو آگاہ نہیں کیا تھا، تاہم اب دونوں نے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

تحسن خان کا کہنا ہے کہ وہ اور روزا احمد جولائی کے اختتام سے علیحدگی اختیار کرچکے تھے، ہم اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتے تھے، تاہم شادی کی سالگرہ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط خبروں کے باعث وضاحت دینا پڑی۔

دس سال پہلے اور اب کی انڈسٹری میں کیا فرق ہے؟ صرحا اصغر نے بتا دیا

واضح رہے کہ تحسن خان نے 4 جنوری 2025 کو بغیر کسی پیشگی اعلان کے میک اپ آرٹسٹ روزا احمد سے شادی کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں