بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

تیمور اکبر کی اپنی مہندی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی اور کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر تیمور اکبر کی اپنی مہندی میں بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیمور اکبر سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور گانے ’ایک لڑکی چاہیے خاص خاص‘ پر دوستوں کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔

حنا آفریدی اس دوران موجود ہیں اور تالیاں بجا کر انہیں داد دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ حنا آفریدی نے تیمور اکبر کے ساتھ مہندی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تیمور کے نام کی مہندی لگادی۔‘

اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ تیمور اکبر سیاہ لباس کا انتخاب کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں