The news is by your side.

Advertisement

پنشنرز کیلئے اہم خبر

پشاور: وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ حکومت پنشن ریفارمز لارہی ہے، اس سے پنشنرز کو ہی فائدہ ملے گا، پنشن ریفارمز سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ تیمور جھگڑا نے اپنے بیان میں حکومت پنشنرز کوسہولتیں فراہم کررہی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے بھی پنشن ریفارمز سے متعلق بات کی ، صوبائی حکومت نے86ارب روپے بجٹ میں پنشن کیلئے مختص کئے۔

تیمورجھگڑا کا کہنا تھا کہ پنشن ریفارمزحکومت لارہی ہے اس سے پنشنرز کو ہی فائدہ ملے گا ، اضلاع کی سطح پرپنشنرز کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، حکومت پنشن بند نہیں کررہی ہے۔

وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ پنشن ریفارمز سے متعلق غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے ، مالی مشکلات کے باوجود صحت عامہ کے سہولتیں دے رہےہیں، 2 ماہ میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس شروع کررہے ہیں ، 18 ارب روپے سالانہ اس سکیم کے لئے مختص کئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی پالیسی پنجاب میں لاگوہو چکی ہے ، مالی معاملات کو مزید بہتر بنارہے ہیں ، دنیا بھر کے برعکس پاکستان میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں