پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، طارق فضل

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا ، ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا  کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندے ملوث ہیں، ان دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر افغانستان میں پاکستان ایئرفورس نے کامیاب کارروائیاں کیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹریننگ کیمپ تباہ ہوگئے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گرد بچوں اور خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں، پاکستان امن چاہتا ہے ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔؎

یہ پڑھیں: پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 80 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہونے کی تصدیق، سکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں مسلسل جاری تھیں، ترلائی مسجد حملہ کے دہشت گرد افغان ہینڈلرز کے زیر کنٹرول تھے، بنوں اور باجوڑ میں بھی خودکش حملے میں فورسز کے افسران اور جوان شہید ہوئے۔

طارق فضل نے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات میں ضمانت نہ ملنے پر کارروائی ناگزیر تھی، اسٹرائیکس صرف دہشت گرد پناہ گاہوں ار تربیتی کیمپوں پر کی گئیں۔

وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، دہشت گردی ختم ہونے تک ہمارا آپریشن جاری رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں