تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

موت سے پہلے دلہن کے لباس میں فوٹو شوٹ

تائی پے: کینسر سے لڑنے والی تائیوان کی خاتون جو زندگی موت کی جنگ لڑ رہی ہیں انہوں نے اپنی آخری خواہش پوری کر کے لوگوں مزید غمزدہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا تائیوان کی خاتون نے مرنے سے پہلے عروسی لباس زیب تن کر کے باقاعدہ شوٹ کروایا، اس دوران اُن کے چہرے پر مسرت اور خوشی قابل دید تھی تاہم تصاویر دیکھنے والوں کی آنکھیں بھر آئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کیومے چن کینسر کے آخری اسٹیج پر ہیں اور موت دھیرے دھیرے اُن کی طرف بڑھ رہی ہے اس لیے اب اُن کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

1

کینسر سے لڑنے والی کیومے کی بھی دیگر لڑکیوں کی طرح شادی کی خواہش ہے تاہم اُن کی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ بیماری ہے، اس تما م تر صورتحال کے باوجود کیومے نے قابل دید ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شادی کی خواہش کو  پورا کرنے کے لیے خاتون نے اُن لمحات کو خود سے عکس بند کروانے کا فیصلہ کیا۔

Dulhan-6

کیومے نے خواہش ظاہر کی کہ وہ موت کو گلے لگانے سے پہلے دلہن بن کر فوٹو شوٹ کروانا چاہتی ہیں، خاتون کی خواہش کو دیکھتے ہوئے اہل خانہ نے رضا مندی ظاہر کی جس کے بعد انہوں نے عروسی ملبوسات، کرائے کے مقامات اور ایک گاڑی کچھ وقت کے لیے کرائے پر حاصل کی۔

3

موت کی منتظر خاتون نے آخری خواہش پوری کرنے کے لیے مختلف مقامات پر خوبصورت انداز میں تصاویر بنوائیں جنہیں دیکھنے والے اپنے اشکوں پر قابو نہ کرسکے۔

مزید تصاویر دیکھیں

Comments

- Advertisement -