تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پوکیمون گو گیم کے بعد ’پوکیمون چاچا‘ سامنے آگئے

تائپی: تائیوان کے ایک بڑے میاں نے اپنی سائیکل پر 11 اسمارٹ فون منسلک کرکے رئیلٹی گیم پوکیمون گو کھیلنا شروع کردیا۔

تائیوان کے رہائشی چین سان یوان کا ارادہ ہے کہ وہ چار مزید فون منسلک کرکے اپنی گیم کو مزید پرلطف بنادیں، یہی وجہ ہے کہ آس پاس کے علاقے میں وہ ’پوکیمون چاچا‘ کے نام سے مشہور ہیں اور مسلسل 20 گھنٹے تک کھیلتے رہتے ہیں تاوقیکہ ان کے موبائلوں کی بیٹریاں جواب دے جائیں۔

تائیوان کے چاچا اپنی اس لت پر ماہانہ 13 سو ڈالر کے قریب خرچ کرتے ہیں، پوکیمون چاچا پورٹیبل بیٹریاں بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ تائی پی شہر میں رات کے وقت پوکیمون پکڑ سکیں۔

ان کی شہرت اپنے علاقے تک محدود تھی لیکن تائیوان کے ایک چینل کو ان کی عادت کا علم ہوا اس نے ان کا انٹرویو کیا جو راتوں رات وائرل ہوگیا، وہ کہتے ہیں کہ اس گیم سے انہیں الزہائمرز بیماری سے چھٹکارا پانے اور نئے دوست بنانے میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ پوکیمون گیو گیم 2016 میں متعارف کروایا گیا تھا اور ساری دنیا میں مشہور ہوگیا تھا، اس گیم میں کھلاڑی اپنے فون کی مدد سے اصل دنیا میں فرضی جانور پکڑتے ہیں۔

اس گیم پر شدید تنقید بھی کی جاچکی ہے کیونکہ اس کی وجہ سے کئی لوگ زخمی یا ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے دنیا بھر میں مقبول موبائل ایپلی کیشن گیم پوکے مون گو پر پابندی عائد کر دی ہے، ایران میں کوئی بھی گیم کھیلنے سے قبل ثقافت اور اسلامی گائیڈنس کی وزارت سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن پوکے مون گو کیلئے ایسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Comments

- Advertisement -