ہفتہ, اکتوبر 12, 2024
اشتہار

ویڈیو: تاج محل کو ’’پاک‘‘ کرنے کے لیے ہندو انتہا پسند کیا لے کر آیا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ: پولیس نے ایک ایسے ہندو انتہا پسند کو عین موقع پر روکا جو اپنے تئیں تاج محل کو ’’پاک‘‘ کرنے کے لیے گنگا جل اور گائے کا گوبر لے کر آیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ پولیس نے ایک ہندو انتہا پسند کی گنگا جل اور گائے کے گوبر سے تاج محل کو ’’پاک‘‘ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، داخلی دروازے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا۔

ہندو انتہا پسند کا مضحکہ خیز دعویٰ تھا کہ وہ تاج محل دراصل ایک ہندو مندر ہے، گائے کا گوبر لانے والے شخص کے روکے جانے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سڑک پار کرنے والی لڑکی کے ساتھ ہولناک حادثہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

دراصل چند دن قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک سیاح کو تاریخی مقبرے کے احاطے کے اندر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ گنگا جل لے کر آنے والے ہندو کا کہنا تھا کہ اس حرکت سے تاج محل کی بے حرمتی ہوئی ہے اور اسے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ تاج محل ایک ہندو مندر ہے، مختلف افراد نے اس طرح کے دعوے کیے ہیں، پچھلے ماہ بھی ایک شخص نے تاج محل کے اندر ایک مقبرے پر گنگا جل چھڑکا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں