تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

محبت کی عظیم الشان علامت تاج محل کے صدیوں پرانے مینار ٹوٹ گئے

آگرہ: انڈیا کے شہر آگرہ میں تیز بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے محبت کی عظیم الشان علامت تاج محل کے چار صدیوں سے کھڑے مینار منہدم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آگرہ میں ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوا نے انڈیا کی تاریخی عمارت تاج محل کو شدید نقصان پہنچایا۔

سفید سنگِ مرمر سے بنے تاج محل کو پینتیس سال قبل ثقافتی معاملات کو دیکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے عالمی تاریخی ورثہ قرار دیا تھا، تاہم انڈین حکومت کی طرف سے غفلت کے باعث اس کی چمک دمک ختم ہوتی جارہی ہے۔

شدید طوفان سے تاج محل کے دو داخلی دروازوں پر ایستادہ بارہ فٹ اونچے مینار منہدم ہوئے ہیں، البتہ عمارت کے گرد موجود چار مینار محفوظ رہے۔

واضح رہے یہ مقبرہ ہندوستان کے مغل بادشاہ شاہ جہاں نے سترہ ویں صدی میں اپنی بیوی ممتاز محل کے لیے بنوایا تھا جسے ایک بادشاہ کی اپنی بیوی کے لیے محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے، حالیہ برسوں میں فضائی آلودگی کے باعث اس کا سنگ مرمر اپنی چمک کھوچکا ہے۔

اترپردیش کے انتہا پسند وزیراعلیٰ نے تاج محل کوسیاحتی گائیڈ سے نکال دیا

تاج محل دنیا کی مشہور یادگاروں میں سے ایک ہے جسے روزانہ بارہ ہزار سیاح دیکھنے آتے ہیں، ٹوٹنے والے میناروں میں سے ایک شاہی دروازے اور دوسرا جنوبی دروازے پر ایستادہ تھا۔

واضح رہے یہ تاریخی عمارت ایک عرصے سے انتہاپسند ہندوؤں کے معاندانہ رویوں کا شکار ہے، حال ہی میں مودی سرکار نے اسے سیاحتی گائیڈ سے نکال دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -